the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18 مئی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جنوب مشرقی خلیج بنگال میں اٹھے گردابی طوفان ’امفان‘کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا آج یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں جائزہ لیں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج یہاں ٹوئٹر پر کہا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی گردابی طوفان کی وجہ سے ملک کے کچھ حصوں میں پیدا ہونے والی صورت حال کا ایک اعلی سطحی میٹنگ میں جائزہ لیں گے۔ میٹنگ میں وزارت داخلہ اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے افسران بھی شرکت کریں



گے۔‘‘
اس طوفان کے20 مئی کو مغربی بنگال کے ساحل سے ٹکرانے کا اندیشہ ہے۔
کابینی سکریٹری راجیوگوبا نے اتوار کو ایک میٹنگ میں گردابی طوفان سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔

اس سے پہلے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بھی میٹنگ کرکے صورت حال کا جائزہ لیا تھا۔ اس طوفان کی وجہ سے مغربی بنگال اور اڈیشہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بھی امکانات ہیں۔ ان ریاستوں میں صورت حال سے نمٹنے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹررسپونس فورس کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.