: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جھوٹ کی فیکٹری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی مہم میں جتنے بھی جھوٹ بولیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن سچ یہ ہے کہ بی جے پی انتخابات ہار
رہی ہے اور 4 جون کے بعد وہ ملک کے وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کو کہا، جھوٹ کی فیکٹری، بی جے پی خود کو کتنا ہی تسلی لے ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ میں ایک بار پھر کہہ رہا ہوں۔ نریندر مودی 4 جون کے بعد وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔ ملک کے کونے کونے میں انڈیا اتحاد کا طوفان چل رہا ہے۔