: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی یوم شہدا کے موقع پر بدھ کوکولکاتہ کے وکٹوریا میموریل ہال میں واقع بپلوبی بھارت گیلری کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم پروگرام کے دوران وہاں موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔
اس گیلری میں جدوجہد
آزادی میں انقلابیوں کے تعاون اور برطانوی استعمار کے خلاف اُن کی مسلح مزاحمت کو دکھایاگیا ہے۔ اس پہلو کو اکثر جد وجہد آزادی کے اصل دھارے میں اکثر مناسب مقام نہیں دیاجاتا ہے۔
نئی گیلری کا مقصد ان تمام واقعات کی ایک جامع تصویر پیش کرنا اور انقلابیوں کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔