: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 14 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 15 اور 18 جون کے درمیان کینیڈا، قبرص اور کروشیا کا دورہ کریں گے اور کینیڈا میں جی - 7 چوٹی کا نفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزارت خارجہ نے آج یہاں کہا کہ پہلے مرحلے میں مسٹر مودی 15-16 جون 2025 کو قبرص کے صدر نیکوس کرسٹو ڈولائڈس کی دعوت پر سرکاری دورے پر قبرص جائیں گے۔ دو دہائیوں میں
کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا قبرص کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ نکوسیا میں مسٹر مودی مسٹر کر سٹوڈ ولائڈس کے ساتھ بات چیت کریں گے اور لیماسول میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔ یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنے اور بحیرہ روم کے علاقے اور یوروپی یونین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی تصدیق کرے گا۔