the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
نئی دہلی ، 22 جون ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کی صبح میزورم کے وزیر اعلی زورامتھنگا سے ریاست میں آئے زلزلے کی صورتحال کے بارے میں بات چیت کرکے معلومات حاصل کی اور انہیں مرکز سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’’وزیراعلیٰ زورامتھنگا سے بات کی اورا ن سے ریاست میں آئے زلزلے کی صورتحال پرمعلومات حاصل کی ۔ میزورم کو مرکز کی طرف سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے‘‘ ۔
مسٹر شاہ نے فون پر میزورام کے وزیر اعلیٰ سے ریاست میں آئے زلزلے کی صورتحال کا



جائزہ لیا ۔
وزیر داخلہ نے بعد میں ٹویٹ کیا ’’ مسٹر زورامتھنگا جی سے بات کر کے ریاست میں زلزلے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میں نے مرکز کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ریاست میں سبھی کی حفاظت اور خوشحالی کے لئے دعا کی ہے‘‘۔ میزورم میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریاست کے ضلع چمفائی میں آج صبح 4.10 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.3 تھی۔ تاہم زلزلے کی وجہ سے ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کا مرکز ضلع چمفائی میں زمین سے 20 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.