the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
نئی دہلی، 4 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز بھگوان بدھ کے نظریات کو دنیا کو درپیش موجودہ چیلنجوں کا مستقل حل قرار دیتے ہوئے نوجوانوں سے ان کے خیالات سے وابستہ ہونے کی اپیل کی۔
مسٹر مودی نے بدھ پورنیما کے موقع پرایک ویڈیو پیغام میں پہلے عالمی آن لائن ’دھما چکر دوس تقریب‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’نوجوان کی تیز دماغی آج عالمی مسائل کا حل فراہم کررہی ہے۔ میں اپنے نوجوانوں سے بھگوان بدھ کے خیالات سے مربوط ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔ وہ آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے اور آپ کو آگے کا راستہ



دکھائیں گے۔ آج دنیا کو بہت سارے غیر معمولی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ بھگوان بدھ کے اصولوں میں ان کے مستقل حل مل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھگوان بدھ کے اصول کل بھی اہم تھے، آج بھی قابل احترام ہیں اور کل بھی رہیں گے۔ ان کے نظریات و خیالات کافی سارے معاشروں اور ممالک کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ یہ ہمدردی اور رحم کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان کی تعلیمات، فکر و عمل کی سادگی کو اہمیت دیتی ہیں۔ بدھ مذہب احترام کا درس دیتا ہے- عام لوگوں، غریبوں، خواتین، امن اور عدم تشدد کے احترام کا ایک سبق۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.