نئی دہلی / حیدر آباد ، 20 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اسے ریونت ریڈی نے ممتاز ماہر فلکیات ڈاکٹر جینت نار لیکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے سائنسی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ، وزیر اعظم نے کہا، ڈاکٹر جینت نار لیکر کا انتقال سائنسی برادری کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ وہ خاص طور پر فلکی طبیعیات کے شعبے میں ایک بہت ہی ذہین انسان تھے۔ ان
کا اہم کام ، خاص طور پر کلیدی نظریاتی فریم ورک، محققین کی نسلوں کے لیے ہمیشہ اہم رہے گا۔
مسٹر مودی نے کہا، مسٹر نار لیکر نے ایک ادارہ بنانے والے کے طور پر اپنی شناخت بنائی ، نوجوانوں کو اختراع کی طرف گامزن کرنے اور تعلیم کے میدان میں عملی تربیت فراہم کرنے میں اپنی شناخت بنائیم ۔ ان کی تحریروں نے سائنس کو عام شہریوں کے لیے قابل رسائی بنانے میں بھی بہت مدد کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، غم کی اس گھڑی میں ان کے کنبہ اور دوستوں کے ساتھ تعزیت۔ اوم شانتی۔