: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 14 اگست (آئی اے این ایس) وزیر اعظم نریندر مودی نے تقسیم ہند کی ہولناکی کے یادگاری دن پر ملک کی تاریخ کے سب سے المناک مراحل میں سے ایک کے دوران لا تعداد لوگوں کے ذریعہ برداشت کئے گئے بے پناہ مصائب کو سنجیدگی سے یاد کیا اور اپنی جانیں گنوانے والوں کو جذباتی خراج عقیدت
پیش کیا وزیر اعظم کے دفتر نے جمعرات کے روز یہاں کہا کہ وزیر اعظم نے تقسیم ہند کے مظالم سے متاثر ہونے والے لوگوں کی ہمت اور حوصلے کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا اور ناقابل تصور مصائب کا سامنا کرنے کے باوجود اپنی زندگیوں اور کو دوبارہ بحال کرنے کی طاقت حاصل کرنے کی ان کی صلاحیت کو سلام پیش کیا۔