the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/15اگست(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے تین طلاق بل پارلیمنٹ میں پاس نہ ہوپانے کے لئے اپوزیشن کو ایک بار پھر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آج کہا کہ وہ مسلم خواتین کو ان کا حق دلا کر رہیں گے۔ مسٹر مودی نے 72 ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے تین طلاق کی غلط روایت کو مسلم خواتین کے ساتھ ناانصافی قرار دیا۔انہوں نے کہا"تین طلاق کی غلط روایت نے مسلم بیٹیوں کی زندگیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ جن کو طلاق نہیں ملا ہے وہ بھی اس کے دباؤ میں گزارا کر رہی ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ان خواتین کو اس سے نجات دلانے کے لئے پارلیمنٹ میں قانون بنانا چاہتی تھی اس کے لئے بل لایا گیا لیکن پارلیمنٹ کے اس سیشن میں بھی اسے منظور نہیں کیا جا سکا کیونکہ کچھ لوگ اس



کو پاس نہیں ہونے دینا چاہتے۔وزیر اعظم نے کہا، "میں ملک کی ماؤں، بہنوں اور مسلم بیٹیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے انصاف اور حق کو پورا کرنے میں کچھ بھی کمی نہیں ركھوں گا، ان کی امیدوں اور خواہشات کو پورا کرکے رہوں گا"۔


قابل ذکر ہے کہ حکومت تین طلاق پر روک لگانے کے لئے پارلیمنٹ میں بل لائی تھی ، جسے لوک سبھا نے منظورکیا تھا ،لیکن اپوزیشن کے کچھ اعتراضات کی وجہ سےاسے گزشتہ بجٹ سیشن میں راجیہ سبھا میں منظور نہیں کرایا جا سکا تھا۔ اس کے بعد مانسون سیشن کے دوران مرکزی کابینہ نے بل میں تین ترمیم کئے۔ حکومت اسے اس سیشن میں منظور کرانا چاہتی تھی لیکن اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے نہ بننے کی وجہ سے اسے راجیہ سبھا میں بحث کے لئے نہیں لایا جا سکا۔ اس طرح یہ بل ایک بار پھر التوا میں چلا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.