the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی‘ 5جولائی (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے عام بجٹ کو ملک کے عوام کے لئے امیدوں‘ امنگوں اور اعتماد پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے غریب کو بل(طاقت) اور نوجوانوں کو بہتر کل(مستقبل) ملے گا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ 2019-20 کابجٹ آج لوک سبھا میں پیش کرنے کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں مسٹر مودی نے کہا کہ بجٹ امیدوں اور امنگوں سے لبریز ہے اور اس سے یہ اعتماد پیدا ہوتا ہے کہ ملک کی سمت اور رفتار درست ہے۔ بجٹ کو اکیسویں صدی کی امنگوں کے مطابق قرار دیتے ہوئے انہوں نے یہ کہا کہ یہ لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنے کا راستہ ہموار کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت غریب‘ کسان‘دلت‘ پسماندہ‘ محروم‘ استحصال



زدہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لئے ہمہ گیر قدم اٹھارہی ہے۔ اب اگلے پانچ برسوں میں یہ بااختیاری انہیں ملک کی ترقی کا پاور ہاوس بنائے گا۔ ملک کی معیشت کو پانچ ٹریلین ڈالر تک لے جانے کے خواب کو پورا کرنے کی توانائی اسی پاور ہاوس سے ملے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ التزامات میں ملک کے زرعی سیکٹر کی کایاپلٹ کرنے کا روڈ میپ ہے۔ اس سے صنعتی سیکٹر کو مضبوطی ملے گی او رخواتین کی شراکت بڑھے گی۔ بجٹ میں ٹیکس نظام کو سہل اور انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ بجٹ سے مڈل کلاس کو ترقی ملے گی اور ملک میں ترقی کی رفتار کو مہمیز حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کل ملاکر اس بجٹ سے غریبوں کو بل ملے گا اور نوجوانوں کو بہتر کل ملے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.