: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مالے نئی دہلی، 26 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مالدیپ کے اپنے دوروزہ دورے کے آخری دن ہفتہ کو یہاں مالے میں نائب صدر حسین محمد لطیف، سابق صدر محمد نشید اور پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالرحیم عبد اللہ سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا نائب صدر سے ملاقات کے بعد مسٹر مودی نے کہا کہ بات چیت ہند ۔ مالدیپ دوستی کے اہم ستونوں پر مرکوز رہی اور
امید ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا، نائب صدر حسین محمد لطیف کے ساتھ میری بہت اچھی ملاقات رہی۔ ہماری بات چیت ہند ۔ مالدیپ دوستی کے اہم ستونوں پر مرکوز رہی۔ ہمارے ممالک بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، توانائی وغیرہ جیسے شعبوں میں مل کر کام کرتے رہتے ہیں۔ یہ ہمارے لوگوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔