the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، یکم اکتوبر (یو این آئی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے جمعہ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور کہا کہ انہوں نے اس میٹنگ میں کسانوں کے احتجاج کا مسئلہ اٹھایا اور ان پر زور دیا کہ وہ ان کے مسائل حل کریں مسٹر چنی نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر مسٹر مودی سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے کسانوں کی تحریک ختم کرنے اور اس کے لیے کسانوں سے بات چیت کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ



مسٹر مودی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم خود بھی کسانوں کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں اس لئے انہیں یقین ہے کہ اس میٹنگ کے دوران انہوں نے مسٹر مودی سے کسانوں کے مفاد کے حوالے سے جو بھی مطالبہ کیا ہے اس پر مثبت غور کیا جائے گا اور جلد ہی وہ کسان جو طویل عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں انہیں راحت ملے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مسٹر مودی سے نامیاتی کاشتکاری کے بارے میں بھی بات کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس تحریک سے پنجاب کی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اس لیے ریاست کو مرکز سے کافی ملنا چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.