فرانس کے صدر میکرون کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات چیت صدر سے وزیر اعظم سے بات نئی دہلی، 21 اگست (یو این آئی) آج وزیر اعظم نریندر مودی کو جمہوریہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے ایک ٹیلیفون کال موصول ہوئی دونوں رہنماؤں نے یوکرین اور مغربی ایشیا میں جاری تنازعات کے پر امن حل کے لیے کی جانے
والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا صدر میکرون نے واشنگٹن میں یورپ، امریکہ اور یوکرین کے رہنماؤں کے درمیان حالیہ ملاقاتوں پر اپنا تجزیہ پیش کیا اور غزہ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ان تنازعات کے پر امن حل اور امن واستحکام کی جلد بحالی کے لیے ہند کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔