: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 15اپریل(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نےبھُج میں مرینگو ایشیا ہیلتھ کیئر نیٹ ورک اسپتال -کے کے ہاسپٹل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ میں بھُج ور گجرات کے لوگوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔ زلزلے کے سبب ہونے والی تباہی کو پیچھے چھوڑ کر کچھ کے لوگ اپنی سخت محنت سے اس شعبہ کا نیا باب لکھ رہے ہیں۔ میں لیووا پٹیل ٹرسٹ کی کوششوں کو سراہتا ہوں جنھوں نے بھج میں جدید ترین سپراسپیشلٹی اسپتال قائم کیا۔ یہ اسپتال کچھ کے لوگوں کی
معالجات سے متعلق ضروریات کو پورا کرے گا۔
مرینگو ایشیا ہیلتھ کیئر کے بانی رکن، مینجنگ ڈائرکٹر اور سی ای اوڈاکٹر راجیو سنگھل نے کہا کہ ہم اپنے نیٹ ورک کے اسپتالوں میں اعلی ترین ماہرین، معالجاتی سہولیات اور جدید ترین تکنیک مہیا کراتے ہیں تاکہ کوئی بھی مریض علاج سے محرم نہ رہے۔ ہم مریضوں کو وسیع معالجاتی سہولیات فراہم کرنے کا بھروسہ دیتے ہیں اور مریضوں کو ترجیح دینے کے نظریہ کے ساتھ ہم مریض کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔