the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ورچوئل میڈیم کے ذریعے تمل ناڈو میں ایک ساتھ 11 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی ریاست میں ایک ساتھ 11 میڈیکل کالج شروع کیے گئے اس سے پہلے مسٹر مودی نے اتر پردیش میں بیک وقت 9 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا تھا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا اس موقع پر مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویا اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی اسٹالن بھی موجود تھے۔پونگل اور مکر سنکرانتی کی مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ملک میں کمزور صحت خدمات اور میڈیکل کالجوں کی کمی سب کو معلوم ہے، لیکن پچھلی حکومتوں نے اس پر توجہ



نہیں دی۔ ہماری حکومت نے اس پر سنجیدگی سے کام کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2014 سے پہلے ملک میں صرف 387 میڈیکل کالجز تھے جو اب بڑھ کر 596 ہیں۔ تمل ناڈو کے ان نئے 11 میڈیکل کالجوں سے ایم بی بی ایس کی 1450 سیٹیں بڑھ جائیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے طبی تعلیم کے فروغ کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ ملک میں صحت کی بڑھتی ہوئی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ آیوشمان یوجنا کے ذریعے غریبوں کو بہتر علاج مل رہا ہے۔ صحت کی خدمات کو دیہی اور دور درازکے علاقوں تک لے جانے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔ ہندوستان میں میڈیکل ہب بننے کی صلاحیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل اس سماج کا ہے جو طبی تعلیم پر توجہ دیتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.