نئی دہلی 26 اگست (یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنویز اروند کیجریوال نے مودی حکومت پر تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کی پارٹی کے پیچھے پڑگئی ہے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ اے اے پی لیڈر سور بھ بھاردواج کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ مودی حکومت کی طرف سے ایجنسیوں کے غلط استعمال کا ایک اور معاملہ ہے۔
مودی حکومت عام آدمی پارٹی کے پیچھے پڑ گئی ہے۔ جس طرح عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، تاریخ میں کسی پارٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اے اے پی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ عام آدمی پارٹی مودی حکومت کی غلط پالیسیوں اور بد عنوان طریقوں کے خلاف سب سے زیادہ آواز اٹھاری ہے۔ مودی حکومت ہماری آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہو گا۔