نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) کا نگریس نے مودی حکومت کو سفارتی ناکامی کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ اس کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہند ۔ پاک معاملات میں اپنی ثالثی کی پیش کش کی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کرنے کو تیار ہیں اور اس سے یہ بات عیاں ہو گئی کہ ہندوستان کو سفارتی سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
آج پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے
ہوئے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھو پیش بگھیل نے کہا کہ امریکی صدر کا کشمیر کے مسئلے پر ہند پاک کے درمیان ثالثی کرنے کا بیان مایوس کن ہے اور کہا کہ سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی نے ہمیشہ تیسرے ممالک کی طرف سے ہند پاک معاملات میں مداخلت کرنے کو رد کیا اور اس کی زبردست مخالفت کی۔ مسٹر بھیل نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ جلد از جلد پارلیمنٹ کا اجلاس بلائیں تاکہ وہاں آپریشن سندور اور پہلگام دہشت گردانہ واقعہ پر تفصیلی بحث کی جاسکے۔