: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 10 مئی (یو این آئی) کانگریس نے مہنگائی کے سلسلے میں حکومت کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں چولہے نہیں جل رہے ہیں اورایک کروڑ سے زیادہ لوگ ایک سال میں رسوئی گیس کا صرف ایک سلنڈر خریدنے کیلے مجبورہورہے ہیں
۔
کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا’’ مودی حکومت میں مہنگائی نے گھروں کے چولہے بجھا دیے ہیں۔
اب 90 لاکھ کنبے دوبارہ ایل پی جی گیس سلنڈر بھروا نہیں سکے اور 1.08 کروڑ کنبے پورے سال میں صرف ایک بارایل پی جی سلنڈرری فل کروا پائے ۔