: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ایران میں آذربائیجان کی سرحد کے قریب ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ملک کے صدر ابراہیم رئیسی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
صدر رئیسی کے انتقال کی تصدیق ہونے کے بعد ، مسٹر مودی نے ایکس پر
اپنی پوسٹ میں لکھا ” اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے افسوسناک انتقال پر گہراد کھ اور صدمہ پہنچا۔ ہندوستان ایران دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ میری دلی تعزیت۔ ہندوستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔