نئی دہلی، 19 دسمبر (یواین آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بےحس ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ من مانی کرتے ہیں اور عوام کی آواز نہیں سنتے ہیں کانگریس نے جمعہ کو اپنے سرکاری صفحے پر ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت پر کسان، غریب اور تاجروں کی بات نہ سننے کا
الزام عائد کیا اور کہا "مودی جی آپ کی حکومت اور آپ صرف اپنے من کی سنتے ہیں۔
کسان، مزدور اور تاجر کی سنتے تو کسانوں کی خودکشی پر دکھ ہوتا،، برباد ہوتے ہوئے تجارت پر پریشان ہوتے، مزدوروں کا کام نہیں چھينتے۔
شہریت ترمیمی قانون پر آپ کی حساسیت کو پورا ملک دیکھ رہا ہے۔