the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امریلی،18اپریل(ایجنسی)وزیراعظم نریندرمودی نے سوال کیا کہ اب تک کسی بھی بڑے کانگریسی لیڈر نےسردار ولبھ بھائی پٹیل کے ’اسٹیچو آف یونیٹی‘ کا دورہ کیوں نہیں کیا۔’اسٹیچو آف یونیٹی‘Statue of Unity مجاہد آزادی سردار ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ ہے جسے گزشتہ سال ملک کو معمون کیاگیا ہے۔یہ مجسمہ دنیا میں سب سے اونچا ہے۔مسٹر مودی نے ہی گجرات کے نرمدا ضلع میں بنے182 میٹر اونچے اس مجسمے کی گزشتہ سال 31اکتوبر کو نقاب کشائی کی تھی۔
مسٹر مودی گجرات کے امریلی ضلع میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ اب تک 12لاکھ سے زیادہ لوگ اس مجسمے کو دیکھنے آچکے ہیں۔ہر ماہ 10سے



12ہزار لوگ وہاں جارہے ہیں لیکن کیاآپ نے اب تک کسی کانگریسی لیڈر کی ’اسٹیچو آف یونیٹی‘ساتھ تصویر دیکھی ہے۔حالانکہ وہ دعوی کرتے ہیں کہ سردار پٹیل ان کی پارٹی کے لیڈر تھے۔
مسٹر مودی کانگریس پر اکثر سردار پٹیل کو نظرانداز کرنے کا الزام لگاتے آئے ہیں۔انہوں نے امریلی لوک سبھا سیٹ پر پارٹی کے امیدوار اور گجرات اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر اور مقامی رکن اسمبلی پریش دھانانی کی جانب سے اس مجسمےپر کافی پہلے کئےگئے ایک تبصرے کی سمت اشارہ کرتے ہوئے ان پر بھی طنز کیا۔مسٹر دھانانی کو اس مجسمے کو کباڑ سے بنا ہوا بتانے پر معافی نہ مانگنے کی صورت میں اسمبلی سے ایک دن کےلئے معطل کیاگیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.