the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کھونٹی 03 دسمبر ( یواین آئی ) وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ( جے ایم ایم ) پر اقتدار پانے کیلئے خوف کا ماحول بنانے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج کہاکہ ان دونوں جماعتوں کا واحد ایجنڈا جھارکھنڈ کو لوٹنا ہے  بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے سنیئر لیڈر مسٹر مودی نے یہاں برسا کالج اسٹیڈیم میں بی جے پی امیدوار کے حق میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس اور جے ایم ایم کی تاریخ کو دھیان میں رکھتے ہوئے جھارکھنڈ کے لوگوں کو ان دونوں جماعتوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ دونوں جماعتوں کی نظر ریاست کے وسائل پر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اور جے ایم کے لیڈر جھارکھنڈ کی ترقی اور صنعت کاری کو فروغ دینا نہیں چاہتے ہیں



کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ترقی ہونے پر اگر لوگوں کے پاس پیسے آگئے تو ان دونوں جماعتوں کو کوئی نہیں پوچھے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ ” کانگریس اور جے ایم کا واحد ایجنڈا جھارکھنڈ کو لوٹنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار پانے کیلئے یہ دونوں جماعتیں ریاست میں نہ صرف خوف کا ماحول بنا رہی ہیں بلکہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔
اسلئے میں آپ لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ووٹنگ کے دن بڑی تعداد میں آپ اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کر کے کانگریس اور جے ایم کے جھوٹ اور افواہ کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیں۔ ووٹ کمل کے نشان پر بٹن دبا کر مرکز کی طرح جھارکھنڈ میں بھی پھر سے بی جے پی حکومت بنائیں۔ ایسا ہونے سے بی جے پی کی مرکز اور ریاست کی ڈبل انجن حکومت سے ریاست کی غیر متوقع ترقی ہوگی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.