: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/12فروری(ایجنسی) کانگریس نے آج الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سابقہ حکومتوں کی نکتہ چینی کرکے بیرونی ملکوں میں ایک بار پھر ہندوستان کو بدنام کیا ہے اور اپنی حکومت کی کارگذاریوں کو اس طرح سے پیش کیا ہے گویاان کے آنے کے بعد ہی ملک میں ترقی ہوئی ہے۔
کانگریس کے سینئر
ترجمان آنند شرما نے یہاں پارٹی کی معمول کی بریفنگ میں کہا کہ سابقہ حکومتوں کو بیرون ملک جاکر بدنام کرنا وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتا ہے لیکن مسٹر مودی نے اس کی پرواہ کئے بغیر بیرونی ملکوں میں وزیر اعظم کے وقار کو نقصان پہونچایا ہے۔ مسٹر مودی نے مسقط میں ہندوستانی برادری کے لوگوں کے درمیان کل اپنی حکومت کے کام کاج کی جم کر تعریف کی اور ایسا ظاہر کیا گویا ملک نے جو ترقی کی ہے وہ ان کی حکومت بننے کے بعد ہی ممکن ہوسکی ہے۔