: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 08 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے 10 برسوں میں کوئی کام نہیں کیا ہے اور دلکش نعرے دے کر عوام کو گمراہ کیا ہے، اس لیے اب عوامی مفاد کی جامعیت پر مبنی کانگریس کے منشور کو دیکھ کر وہ گھبراگئے ہیں اور اس حوالے سے منفی بیانات دے رہے ہیں کانگریس
کی ترجمان سپریہ شرینیت نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 10 سال تک حکومت چلانے کے بعد جب ملک انتخابات کے دہانے پر ہے، مسٹر مودی گھسی پٹی اسکرپٹ پر واپس آ رہے ہیں اور اپنی حکومت کے کام کاج پر اپنا رپورٹ کارڈ دکھانے کے بجائے ہندوؤں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔