: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی میں تاردیو میں واقع ایک عمارت میں آگ لگنے سے مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کووزیراعلی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے دو۔دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے
ٹویٹ کیاکہ "ممبئی کے تاردیو میں عمارت میں آگ لگنے کے واقعہ سے بہت دکھ ہوا ہے۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔"
پی ایم او نے بتایاکہ "ممبئی کے تاردیو میں عمارت میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کووزیراعلی راحت فنڈ کی طرف سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم ہر ایک کو دی جائے گی۔ زخمیوں کو فی کس 50,000 روپے دیے جائیں گے۔