حیدرآباد، ٦ مئی (ذرائع) حیدرآباد میں "آپریشن ابھیاس" کے نام سے ایک وسیع پیمانے کی فرضی مشق کل شام 4 بجے منعقد کی جائے گی۔ اس مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ اور عوامی ردعمل کی تیاری کو جانچنا ہے۔مشق کے دوران، شام 4 بجے سائرن بجائے جائیں گے، جس کے بعد عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں اور درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں:
کھلے میدانوں اور سڑکوں سے فوراً دور ہو کر کسی محفوظ عمارت یا زیرزمین پناہ گاہ میں چلے جائیں۔اگر آپ گھر میں موجود ہیں تو تمام برقی
آلات بند کر دیں، گیس کے چولہے اور دیگر آگ کے ذرائع فوراً بند کریں۔اگر آپ باہر ہیں اور کوئی پناہ گاہ قریب نہیں ہے، تو کسی نیچی زمین پر لیٹ جائیں اور اپنے سر کو ڈھانپ لیں۔جب تک انتظامیہ کی جانب سے صورتحال محفوظ قرار نہ دی جائے، گھر کے اندر ہی رہیں۔
یہ فرضی مشق جن علاقوں میں منعقد کی جائے گی ان میں شامل ہیں:
سکندرآباد اور گولکنڈہ کینٹونمنٹ، کنچن باغ، اور ناچارم۔
عوام سے گزارش ہے کہ وہ مکمل تعاون فراہم کریں اور اس مشق کو سنجیدگی سے لیں تاکہ کسی بھی ممکنہ آفت کے وقت جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔