the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 31اکتوبر (ایجنسی) خارجہ کے سابق وزیرمملکت مبشر جاوید اکبر نے صحافی پریہ رمانی کے خلاف دائر ہتک عزت کے اپنے مقدمہ کے سلسلہ میں بدھ کو دہلی کی ایک عدالت میں بیان درج کرایا۔ رمانی نے مسٹر اکبر کے خلاف تقریباََ 20برس پہلے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ مسٹر اکبر ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سمر وشال کی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ رمانی نے جان بوجھ کر ، ارادتاََ اور بدنیتی سے میرے خلاف ہتک عزت کرنے والے الزام لگائے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک ایجنڈہ کو پورا کرنے کے لئے



ارادتاََ ان کے خلاف ایک جھوٹی شکایت نشر کی گئی۔انہوں نے کہاکہ رمانی نے نہ صرف سماج میں ان کے شبیہ کو گہری چوٹ پہنچائی ہے بلکہ ان کے ایسا کرنے سے برادری، دوستوں، کنبہ اور معاونین کے درمیان ان کی شبیہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اس سے کافی انہیں بہت تکلیف ہوئی ہے۔


مسٹر اکبر نے اپنی ہتک عزت سے متعلق شکایت میں رمانی کے خلاف دفعہ 499(ہتک عزت) اور تعزیرات ہند کی دفعہ 500کے تحت نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ پریہ رمانی، غزالہ وہاب، شوما راہا، انجو بھارتی، شوتاپا پال اور کچھ دیگر خواتین نے اکبر کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.