: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 1 ڈسمبر (ذرائع) الیکشن کمیشن نے میزورم اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں ترمیم کی ہے۔ اس سے قبل میزورم کے انتخابات کے نتائج کا بھی دیگر چار ریاستوں کے انتخابی نتائج کے ساتھ 3 دسمبر کو اعلان ہونا تھا۔ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کی تاریخ ایک دن بڑھا کر 4 دسمبر کر دیا
گیا ہے۔ ریاست میں میزورم کی این جی او کوآرڈینیشن کمیٹی (این جی او سی سی) کے احتجاج کی وجہ سے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گروپ نے پہلے 3 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا کیونکہ یہ اتوار کا دن تھا، جو عیسائیوں کا مقدس دن ہے۔ ریاست میں عیسائی اکثریت میں ہیں۔