: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 09 جولائی (یو این آئی) مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اور مختلف مطالبات کے ساتھ بڑی ٹریڈ یونینوں کی طرف سے دی گئی بھارت بند کی کال کا آج ملک بھر میں ملا جلا اثر رہا اس بند کا اثر مغربی بنگال اور کیرالہ میں زیادہ محسوس کیا گیا اور کئی ریاستوں میں بینکنگ خدمات متاثر ہوئیں
بند کی اپیل دس مرکزی ٹریڈ یونینوں نے کی تھی۔ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت میں اس بند کے تحت بائیں بازو کی کچھ تنظیموں نے دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر مظاہرہ کیا۔ دہلی میں بند کا زیادہ اثر نہیں رہا اور یہاں کے بازار عام دنوں کی طرحکھلے رہے اور سڑکوں پر گاڑیاں بھی معمول کے مطابق چلتی رہیں۔