: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض/29نومبر(ایجنسی) تین ہفتہ قبل بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کئے گئے سعودی عرب کے با اثر شہزادہ متعب بن عبداللہ کو رہا کر دیا گیا ہے۔ نیشنل گارڈ کے سابق سربراہ شہزادہ متعب ان 200 اہم سیاسی اور کاروباری شخصیات میں سے ایک ہیں جنھیں چار نومبر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ایک وقت میں سعودی کے تخت تک پہنچنے کی دوڑ میں شامل شہزادہ متعب گرفتار کیے گئے
افراد میں سب سے زیادہ سیاسی طاقت رکھنے والے شہزادے تھے۔
ذرائع کے مطابق، اب انھوں نے اپنی رہائی کے لیے ایک ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔ شہزادہ متعب کے علاوہ تین اور افراد کی رہائی کے لئے حکومت کے ساتھ شرائط طے پا گئی ہیں۔خیال رہے کہ چونسٹھ سالہ شہزادہ متعب سابق فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے اور ولی عہد محمد بن سلمان کے کزن ہیں اور گرفتاری سے تھوڑی دیر پہلے ہی انہیں نیشنل گارڈ کے سربراہ کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔