حیدر آباد 5 مئی (یو این آئی) مس ورلڈ 2025 کے گروپ 2 کی امیدواران 15 مئی کو عالمی شہرت یافتہ ہینڈ لوم گاؤں ”پوچم پلی“ کا دورہ کریں گی۔
یہ خصوصی موقع ہندوستان کی سب سے مشہور
ٹکسٹائل روایت پوچم پلی آئکاٹ کو عالمی سطح پر اجا گر کرے گا۔
پوچم پلی جو تلنگانہ کے ضلع یاد ادری بھو نگیر میں واقع ہے، اپنی پیچیدہ آئکاٹ بنکری کی تکنیکوں کے لئے بین الا قوامی سطح پر پہچانا جاتا ہے۔