حیدر آباد 14 مئی (یو این آئی) تلنگانہ کی روحانی سر زمین، جہاں تاریخ آج بھی سانس لیتی ہے، جہاں ہر اینٹ، ہر ستون ایک داستان کہتا ہے اسی ارض ورنگل کی بانہوں میں حسن عالم کی روشنیاں اُتریں۔
دنیا کے مختلف
گوشوں سے آئی 57 حسیناؤں نے جب کا کتیہ دور کی گواہ، قدیم عمارات کو اپنے حسن کی نگاہوں سے دیکھا، تو کی گو یا ماضی اور حال کا سنگم ایک یاد گار لمحہ میں ڈھل گیا۔ یہ دورہ صرف ایک سیاحتی سرگرمی نہ تھا بلکہ ایک تہذیبی مکالمہ تھا۔