حیدر آباد 12 مئی (یو این آئی) مس ورلڈ 2025 کے مقابلہ میں حصہ لینے والی حسیناوں نے آج تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں واقع بدھ مت کے اہم ثقافتی مقام بدھاونم کا دورہ
کیا۔
یه دوره ریاست کی ثقافتی وراثت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
مہااستوپ کے مقام پر ان کا استقبال 24 لمباڑی ( بنجارا) فنکاروں کے روایتی رقص سے کیا گیا۔