: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،١٦مئی (ذرائع) مس ورلڈ 2025 کے عالمی مقابلے میں شریک مختلف ممالک کی حسیناؤں نے جمعہ کے روز حیدرآباد کے معروف اے آئی جی ہاسپٹل کا دورہ کیا۔ یہ دورہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینے کے ایک خصوصی اقدام کا حصہ تھا۔دورے
کے دوران، شریک حسیناؤں نے ہاسپٹل کے مختلف شعبہ جات کا مشاہدہ کیا اور وہاں دستیاب جدید ترین طبی سہولیات پر اپنی خوشی اور حیرت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی سہولیات عالمی معیار کی ہیں اور صحت کے میدان میں بھارت، خصوصاً تلنگانہ، تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔