حیدر آباد ، 13 مئی (یو این آئی) مس ورلڈ 2025 کی 140 حسیناؤں نے جب آج شام پرانا شہر حیدر آباد کے قلب میں واقع چار مینار پر قدم رکھا، تو فضاء میں مرفع کے دلکش ساز اور نوبت و نقارے کی گونج نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔
روایتی لباس میں ملبوس 12 رکنی مرفع گروپ اور نوبت نوازوں
نے جو سماں باندھا، وہ دکن کی تہذیبی روح کا جیتا جاگتا مظہر تھا۔
چار مینار ، لاڈ بازار ، جلو خانہ اور چو محلہ پیالس پر مشتمل ہیر صیح واک میں شامل حسینائیں نہ صرف ان مقامات کی سیر سے محظوظ ہوئیں بلکہ حیدر آباد کی گہرائیوں میں رچی بسی ثقافت ، تاریخ اور روحانی کشش کو محسوس بھی کیا۔