حیدر آباد 16 مئی (یو این آئی) مس آسٹریلیا 2023 جاسمین اسٹر نگر نے کہا ہے کہ حیدر آباد میں وہ اپنی زندگی کے شاندار لمحات گزار رہی ہیں اور انہوں نے یہاں بہت کچھ دیکھ لیا ہے۔
انہوں نے ایک تلگو
نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پہلی مرتبہ وہ ہندوستان آئی ہیں۔
جاسمین اسٹر نگر نے حیدر آبادی کھانوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مصالحہ والی بریانی اور حلیم بھی انہوں نے تناول کی جو کافی لذیذ تھے۔