: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی ، 16 جولائی (یو این آئی) مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے ذرائع ابلاغ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کے غیر رسمی بیانات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، جس سے پارٹی اور اپوزیشن کے ممکنہ اتحاد کے
متعلق گمراہ کن خبریں منظر عام پر آئیں انہوں نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں سوال اٹھایا کہ یہ کیسی نئی صحافت ہے؟ اور اس رجحان پر شدید تشویش ظاہر کی جس میں سنسنی خیز سرخیاں تخلیق کرنے کے لیے بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جاتا ہے۔