سری نگر ، 26 مئی (یو این آئی) میر واعظ کشمیر میر واعظ عمر فاروق نے آن لائن جوئے کے بڑھتے ہوئے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشرے کے اخلاقی اور سماجی تانے بانے کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے انہوں نے عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور اس عمل پر پابندی عائد کرے انہوں نے ایکس پر ایک طویل پوسٹ میں کہا: ایک نئے خطرے نے ہمیں گھیر لیا ہے اور ہم معاشرے پر اس کی بڑھتی ہوئی گرفت کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور وہ آن لائن جو اہے ۔
ان کا کہنا ہے : اس کے اثرات بھی منشیات
کے پھیلاؤ جیسے خطر ناک ہیں جس سے ہم پہلے ہی نبرد آزما ہیں یہ بھی ہزاروں لوگوں کو تفریح کے طور پر نشے کی طرح عادی بنا رہا ہے ، انہیں اور ان کے خاندانوں کو تباہ کر رہا ہے اور ہمارے اخلاقی تانے بانے کو خراب کر رہا ہے ۔
میر واعظ نے حکومت کی فوری مداخلت پر زور دیتے ہوئے کہا: یہ ہماری فوری توجہ کا متقاضی ہے اور حکومت کو اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے ، یہ اس کا فرض ہے ۔
انہوں نے کہا: ترقی محض لوگوں کی معاشی ترقی یا ان کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نہیں ہے جب وہ اخلاقی اور روحانی طور پر پست ہوں ۔