: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہرادون ، 24 مئی ( یواین آئی) اتراکھنڈ میں اتوار کی دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی اسٹیٹ ڈیزاسٹر کنٹرول سنٹر سے پیر کے روز موصولہ اطلاعات کے مطابق چمولی ضلع کے جوشی مٹھ علاقے میں رات 12 بجکر 31 منٹ پر زلزلے کے درمیانے درجے کے
جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر اسکیل پرزلزلےکی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلے کا مرکز جوشی مٹھ میں زمینی سطح سے 22 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
ریاست کے دہرادون ، الموڑا ، پتھوراگڑھ ، ہری دوار ، ادھم سنگھ نگر ، پوڑی ، رودر پور وغیرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔