جگتیال، 5 مئی (ذرائع) آج صبح جگلتیال ضلع کے کورٹلہ ٹاؤن کے علاقہ آدرش نگر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
مقامی افراد کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تقریباً تین سیکنڈ تک محسوس کیے
گئے۔ اچانک جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
انتظامیہ کی جانب سے زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں تاحال تصدیق نہیں کی گئی، مگر صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔