حیدرآباد،١١ اگسٹ (ذرائع) تلنگانہ میں دوپہر کے کھانے کے منصوبے (مڈ ڈے میل اسکیم) کے ملازمین نے اپنے زیر التوا بلوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کے گھر پر احتجاج
کیا۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ کئی مہینوں سے واجب الادا رقم نہ ملنے کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ادائیگیاں فوری طور پر کی جائیں تاکہ اُن کے گھروں کا گزر بسر آسان ہو سکے۔