: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی/25اکتوبر(ایجنسی) عہدے سے بے دخل کر چھٹی پر بھیجے گئے سی بی آئی کے آلوک ورما کے سرکاری گھر کے باہر خفیہ بیورو (آئی بی) کے چار لوگ پکڑے گئے ہیں، اہکاروں نے جمعرات کو یہ معلومات دی، اس درمیان وزرات داخلہ کے اہکاروں نے کہا کہ آلوک ورما کے دو، جنپتھ رہائش کے باہر کے اعلی سیکیوریٹی علاقے میں چار شخص باقاعدہ خفیہ ڈیوٹی پر تھے، پولیس ذرائع نےکہا کہ پولیس انہیں پکڑ کر لے گئی اور ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہیں.