the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
میکسیکوسیٹی ۱۳ جولائی (زنہوا+ یو این آئی) میکسیکو میں 2020 کے پہلے نصف حصے میں 921،583 لوگ ملازمتوں سے محروم ہوئے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سیکیورٹی (آئی ایم ایس ایس) نے یہ اطلاع دی ہے۔

آئی ایم ایس ایس نے کل ایک رپورٹ میں کہا کہ صرف جون میں کووڈ ۱۹ وبائی مرض کے نتیجے میں میکسیکو میں 83،311 لوگوں نے باقاعدہ ملازمتوں سے ہاتھ دھویا ہے۔

میکسیکو نے جو برازیل کے بعد لاطینی امریکہ کی دوسری سب سے بڑی معیشت، چھ ماہ کے عرصے میں معاشرتی سلامتی کے ضامن ادارے (آئی ایم ایس ایس) کے ساتھ رجسٹرڈ تقریبا 19 19.5 ملین لوگوں نے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے تاکہ وہ میڈیکل کئیر،اسپتالی اخراجات، آپریش اور دواوں کے اخراجات سے بے فکر ہو جائیں۔ کسی بیماری یا حادثے کے بعد ملازمت



کے قابل نہ رہ جانے والوں کو بھی آئی ایم ایس ایس ۵۲ ہفتوں تک تنخواہ کا ایل حصہ ادا کرتا ہے۔

ان میں سے 86.6 فیصد مستقل ملازمت کرنیوالے تھے اور دیگر 13.4 فیصد عارضی ملازمتیں۔

میکسیکو کے صدر اینڈرس مینوئل لوپیز اوبریڈور نے اندازہ لگایا ہے کہ وبائی بیماری کی وجہ سے 2020 میں ملک میں 10 لاکھ ملازمتوں سے محرومی سامنے آسکتی ہے۔ اس کے پیش نظر ان کی انتظامیہ 20 لاکھ کے قریب نوکریوں کے مواقع سامنے لانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

28 فروری کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے اپنے پہلے کیس کا پتہ لگانے کے بعد سے ، میکسیکو میں اس بیماری سے 290،000 سے زیادہ تصدیق شدہ کیس سامنے آئے ہیں اور 34،730 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
زنہوا۔یو این آئی۔ سلام

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.