: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ترواننت پورم/8جون(ایجنسی) محکمہ موسمیات نے کیرالہ کے کچھ حصوں میں 11 جون تک شدید بارش ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق 11 جون کو کچھ جگہوں میں ہلکی بارش ہونے کا اندازہ
ہے جبکہ کچھ حصوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ ماہی گیروں کو اس دوران سمندر میں نہیں جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کیرالہ کے ساحلی علاقے اور لکش دیپ میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی وارننگ جاری کی ہے۔