: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں/28فروری(ایجنسی) جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سفر محمود پر جانے والے عازمین کے سفر حج کے کرائے میں کمی کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ
میں کہا 'میں ہندوستان سے سفر محمود پر جانے والے عازمین کے سفر حج کے کرائے میں کمی کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم اور وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
اس فیصلے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو زیارت کعبہ شریف کا موقعہ ملے گا'۔