the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
learn quran online easily

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

آئی پی ایل 2021 کی ٹرافی کون سی ٹیم جیتے گی؟

چنئی سپر کنگز
دہلی کیپٹلس
رائل چیلنجرز بنگلور
سری نگر،12 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی کا پیر کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس کی تصدیق ان کی والدہ محبوبہ مفتی نے پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کی ان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا: ’میں ان میڈیا رپورٹس کی تصدیق کرنا چاہتی ہوں کہ میری چھوٹی بیٹی التجا مفتی کا آج کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق اس نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور وہ تمام ضروری احتیاطوں پر عمل کر رہی ہے‘۔
خاندانی ذرائع کے مطابق التجا مفتی حال ہی میں دبئی سے گھر واپس لوٹ آئی تھیں اور واپسی پر ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ التجا نے گپکار روڈ پر واقع ’فیئر ویو‘ رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے جہاں وہ اپنی والدہ اور نانی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔
التجا مفتی اپنی والدہ محبوبہ مفتی کی نظر بندی کے دوران ان کا ٹویٹر ہینڈل چلا رہی تھیں۔
چند روز قبل نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2021 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.