: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر، 23 جون (یو این آئی) پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہیں راجوری میں مبینہ گائو رکھشکوں کے ہاتھوں ایک 20 سالہ نوجوان کی ہلاکت سے شدید دکھ اور صدمہ پہنچا ہے انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ ملوثین کو سزا دلائیں اور متاثرہ خاندان کا خیال رکھیں محبوبہ مفتی نے بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ
میں کہا: 'یہ جان کر شدید دکھ پہنچا کہ راجوری میں گائو رکھشکوں نے ایک 20 سالہ نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کیا ہے'۔
ان کا مزید کہنا تھا: 'اس نوجوان نے اپنے پیچھے مفلوج والد اور تین بہنیں چھوڑی ہیں۔ ایسے واقعات جموں و کشمیر میں پیش نہیں آتے تھے۔ میری لیفٹیننٹ گورنر سے گزارش ہے کہ وہ ملوثین کو سزا دلائیں اور متاثرہ خاندان کا خیال رکھیں'۔