سری نگر ، 9 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہندوستان اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور بات چیت کے ذریعے کشید گی کو حل کریں انہوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی معصوم شہریوں بالخصوص بچوں کے لئے صرف تباہی اور تکلیف کا باعث بنے گی۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا
اظہار جمعہ کے روز یہاں ایک پر یس کا نفرنس سے خطاب کے دوران کیا اور اس دوران ان کی آں کھوں سے آنسو رواں تھے۔ انہوں نے کہا: سرحدوں پر جانی نقصان انتہائی افسوسناک ہے ، ان معصوم بچوں کا کیا قصور ہے جو جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، فوری تحمل اور تناؤ میں کمی وقت کی ضرورت ہے،
موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت کا استعمال کرنا بہت ضروری ہے ۔