: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/24مئی(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات میں مودی لہر کے سامنے حزب اختلاف پارٹیوں ہوا ہوگئی، اس انتخابات میں بی جے پی کے 302 ممبر پارلیمنٹ جیتے تو وہیں این ڈی اے کے 351 امیدواروں نے جیت حاصل کی ہے، این ڈی اے کے ان تمام رکنوں میں ایک مسلم امیدوار بھی پارلیمنٹ پہنچا ہے، جن کا نام ہے محبوب علی کیسر-
محبوب نے بہار کی -khagaria
کھگڑیا لوک سبھا سیٹ سے جیت حاصل کی ہے، محبوب رام ولاس پاسوان کی ایل جے پی سے امیدوار تھے، چودھری محبوب نے عظیم اتحاد وی آئی پی سربراہ مکیش سہانی کو شکست دی-
محبوب اس سیٹ سے 2014 میں بھی جیت درج کی تھی، مانا جارہا ہے کہ انکی جیت میں مودی فیکٹر بڑی وجہ رہی، وہیں مسلم کمیونٹی کا ووٹ بھی انہیں حاصل ہوا، محبوب حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین بھی ہے.