: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، یکم دسمبر (یو این آئی) کسانوں کے مطالبات پر گزشتہ ایک برس سے دہلی کی سرحد پر احتجاج کر رہیں کسان تنظیموں کی میٹنگ بدھ کو ملتوی کر دی گئی کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے بتایا کہ چھوٹی چھوٹی میٹنگیں ہوتی رہتی ہیں لیکن آج کوئی میٹنگ نہیں ہے مسٹر ٹکیت نے کہا کہ کسان تنظیموں کی میٹنگ 4 دسمبر کو ہونی ہے۔
انہوں
نے کہا کہ جب تک کسانوں کے تمام مطالبات حل نہیں ہوجاتے احتجاج جاری رہے گا کسان لیڈر نے کہا کہ ’حکومت اتفاق رائے سے کوئی راستہ نکالنا چاہیے، کسانوں سے بات کرنی چاہیے۔
منگل کو یونین لیڈروں کی طرف سے یہ اشارہ دیا گیا تھا کہ بدھ کو سنگھو بارڈر پر ان کی میٹنگ ہوگی، جس میں 40 سے زیادہ کسان تنظیمیں شرکت کریں گی۔